بیجنگ: ساتویں عالمی امن فورم کا 14 جولائی سے انعقاد، سابق پاکستانی وزیرِ اعظم شوکت عزیز بھی شریک ہوں گے!

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیجنگ کی Tsinghua University میں ’برابری، شفافیت اور انصاف پر مبنی ایک سلامتی برادری کی تشکیل ‘ کے عنوان سے ساتواں عالمی امن فورم چودہ جولائی سے پندرہ جولائی تک منعقد کیا جائے گا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی سیاسی بیورو کے رکن یانگ چیئے چھی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے، جس میں سابق پاکستانی وزیرِ اعظم شوکت عزیز اور سابق افغان صدر حامد کرزی سمیت بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والی دیگر سابق سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ فورم کی افتتاحی تقریب میں 40 سے زائد ممالک کے چین میں تعینات سفارتی اہلکار موجود ہوں گے، جبکہ 23 ممالک کے 70 سکالرز فورم سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 + 18 =