چین کسی دوسرے ملک پر اقتصادی حملے کا مرتکب نہیں ہوا، چینی وزارت تجارت!

چینی وزارتِ تجارت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کے حوالے سے عذر پیش کرنے کے عمل کو ترک کر ے گا اور چین کے ساتھ معاشی تعلقات کی پائیدار ترقی کی حفاظت کرے گا۔ چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان کاؤ فنگ نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کی جانب سے چین پر عائد کردہ الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نہ کسی دوسرے ملک پر اقتصادی حملے کا مرتکب ہوا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی عمل اختیار کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

5 × 4 =