اسپین کے شہر تارراگونا میں انسانی ٹاور بنانے کا دلچسپ مقابلہ!

انوکھے تہواروں کے انعقاد کی وجہ سے مشہور ملک اسپین کے شہر تارراگونا میں انسانی مینار بنانے کے دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس فیسٹیول کے موقع پر منعقد کئے گئے خصوصی مقابلے میں ملک بھر سے آئے سینکڑوں کرتب بازوں نے شرکت کی۔ ایک ہی رنگ کے لباس میں ملبوس کرتب بازوں نے ایک دوسرے کے کندھوں پر سوار ہو کر انسانی مینار بنائے جس پر وہاں موجود ہزاروں افراد بھرپور لطف اندوز ہوئے اور مقابلے کے شرکاء کو دل کھول کر داد دی۔ واضح رہے کہ کاسٹلزانسانی ٹاور تعمیر کرنے کی روایت 18ویں صدی میں اسپین کے شہر تاراگونا سے شروع ہوئی جو آج تک چلی آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

fourteen − 11 =